مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دمشق میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔
انہوں نے شام کی ہمہ جہت حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو دہرایا۔
عراقچی نے موجودہ دہشت گردی کی لہر کو شام اور مزاحمتی محور کے خلاف صیہونی رجیم کا منصوبہ قرار دیا جو تکفیری عناصر کے ذریعے بدامنی اور خانہ جنگی کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شام ماضی کی طرح اس بار بھی دہشت گرد گروہوں پر قابو پا لے گا۔
اس ملاقات میں شام کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اور ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
بشار الاسد نے دہشت گردی کے خلاف خطے کے تمام ممالک کے ذمہ دارانہ کردار اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صرف اسلامی ممالک کے دشمن ہیں جو صیہونی رجیم کے ایماء پر خون خرابہ کر رہے ہیں۔
شامی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کو موجودہ حساس حالات میں صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محور کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا مظہر قرار دیتے ہوئے قدردانی کی۔
آپ کا تبصرہ